تازہ ترینعلاقائی

وزیر اعلی پنجاب کے پڑھا لکھا پنجاب کے دعوے ٹھس

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ وزیر اعلی پنجاب کے پڑھا لکھا پنجاب کے دعوے ٹھس ۔کئی استانیاں غیر حاضر ،بچوں والی استانیاں بچوں کو پڑھانے کی بجائے طالبات کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال میں لگا دیتی ہیں ،،۔خوابوں پر کوئی پابندی نہیں اسی طرح خادم اعلیٰ پنجاب کایہ خواب دیکھنا کہ پنجاب کا ہر بچہ پڑھا لکھا ہو گا یہ آپ بھائی پھیروکے نواحی گائوں خانکے موڑ گورنمنٹ گرلزسی ایلیمنٹری انگلش میڈیم سکول سے اندازاہ لگا سکتے ہیں کہ جہاں پر کل طالبات کی تعداد پانچ سو کے قریب ہے ۔ 9ٹیچرز اور اُن میں سے بھی اکثر غیر حاضر رہتی ہیں جبکہ پانچویں کلاس کی طالبات کی تعداد 59ہے اور سالانہ بورڈ کے امتحان میںصرف ایک طالبہ پاس ہوئی اور 58فیل اسی طرح ہشتم کلاس کی تعداد 39جن میں سے صرف 29پاس ہوئیں اور 10فیل ہوئیںجبکہ سکول کا مجموعی رزلٹ بھی نہ ہونے کے برابرہے ۔سکول کی کئی استانیاں اکثر سکول سے غیر حاضر رہتی ہیں جبکہ جوٹیچرز سکول میں حاضر ہوتی ہیںاُن میں سے بھی کچھ ٹیچرز اپنے بچوں کو ساتھ لے آتی ہیںاورسکول ٹائم تک وہ طالبات پر توجہ دینے کی بجائے اپنے بچوں کو کھلاتی ،پلاتی رہتی ہیں۔ اس وجہ سے سکول کا رزلٹ نہ ہونے کے برابر ہے جب ٹیچروں یہ سوال کیا گیا کہ آپ بھی سکول سے اکثر غیر حاضر رہتی ہیں تو اُنہوں ہنس کر جواب دیا کہ اگر ایک ماہ میں آٹھ یا دس دن سکول میں نہ بھی آئوں تو اس میں ایسی کونسی بات ہے کام تو چل ہی رہا ہے ۔اس سلسلہ میں جب سکو ل ہذا کی پرنسپل سمیرا اسلم سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے بتایا کہ مجھے چارج سنبھالے ہوئے تھوڑا عرصہ ہوا ہے اس لیے میں ابھی تک ٹیچرزاور طالبات پرپوری طرح توجہ نہیں دے سکی۔

یہ بھی پڑھیں  مجھے کسی ملٹری ڈکٹیٹر نے نہیں پالا،عمران خان کاقومی اسمبلی سے خطاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker