تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:علاقے سے ہزاروں کسانوں کا قافلہ کسان راج تحریک کے جلسہ عام میں اُوکاڑہ میں شرکت کرے گا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) علاقے سے ہزاروں کسانوں کا قافلہ کسان راج تحریک کے جلسہ عام میں اُوکاڑہ میں شرکت کرے گا۔ جلسہ کی تیاریوں کے لیے موٹر سائیکل سوار کسی بردار کسانوں کی ریلی سے کسان رہنماؤں کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے درجنوں مقامات پر کسانوں کی کارنر میٹنگزاور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان راج قائم کرنے تک ارسلان خاں خاکوانی کی قیادت میں صادق آباد سے شروع ہونے والا لانگ مارچ آج جب اُوکاڑہ پہنچے گا تو ضلع قصور کے ہزاروں کسان جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق صاحب اور کسان راج تحریک کے قائدین کا والہانہ استقبال کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کو اُن کے حقوق دلوانے کے لیے لانگ مارچ ملکی تاریخ میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا اور یہ تحریک کسانوں کو اُن کے حقوق دلوانے تک جاری رہے گی اس موقع پر کسان بورڈ ضلع قصور کے صدر سردار رحمت اللہ اُمیدوار چئیر مین چوہدری گلزار احمد ، رائے محمد افضل کھرل ، چوہدری محمد اصغر ، چوہدری مبارک علی اور دیگر درجنوں کونسلروں نے بھی تحریک کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker