تازہ ترینعلاقائی

بھیڑ بکریوں ،گندم کے بیجوں اورکیری ڈبوں کیلیے قرضوں کا جھانسہ، ترقیاتی فنڈ خرچ کر کے بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھیڑ بکریوں ،گندم کے بیجوں اورکیری ڈبوں کیلیے قرضوں کا جھانسہ دیکر اورترقیاتی فنڈ خرچ کر کے حکمران پارٹی نے بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔جماعت اسلامی کے یو سی نمبر83کے امیدوار چئیرمین کی الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسرکو درخواست۔تفصیلات کے مطابق یو سی 83 ڈھولن چک 7 کے جماعت اسلامی کے امیدوار چئیر مین رائے محمد افضل کھرل نے ریٹرننگ افسر اور الیکشن افسر کو درخواست دی ہے کہ مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی اپنے ترقیاتی فنڈ خرچ کر کے ووٹروں کی گلیاں اور نا لیاں بنا کر بلدیاتی قوانین اور ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں ۔جگہ جگہ سولنگ لگا کر،سرکاری محکموں کے ذریعے بھیڑ بکریاں بانٹ کر کسانوں اور خواتین کو رشوت دیکر،بیج تقسیم کر کے کسانوں کو بے وقوف بنا کر،خود روزگار سکیم سے نوجوانوں کو قرضے دیکراور میں ترقیاتی کام کرواکر لوگوں کے ووٹ خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بڑے بڑے جہازی سائز کے فلیکس لگا کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں روز کا معمول ہیں۔ انہوں نے الیکشن اور اعلی حکام سے اپیل کی کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو نا اہل قرار دیا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!