تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل :مجموعی طور پر پولنگ پُر امن ۔بد امنی اور فائرنگ کی وجہ سے دو پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ رکی رہی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سرائے مغل ۔مجموعی طور پر پولنگ پُر امن ۔بد امنی اور فائرنگ کی وجہ سے دو پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ رکی رہی ۔پولنگ عملہ کم ہونے کی وجہ سے پولنگ کی رفتار انتہائی سست رہی ۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کی بارہ یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات پُر امن رہے انتخابی عملہ کم ہونے کی وجہ سے پولنگ کی رفتار انتہائی سست رہی ۔یونین کونسل ہنجرائے کلاں کے پرائمری سکول ہنجرائے خورد میں واقع پولنگ اسٹیشن پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان لڑائی جھگڑے کی وجہ سے پولنگ کچھ دیر رکی رہی جو بعد میں سیکورٹی اداروں نے آ کر حالات پر قابو پا لیا اور پولنگ جاری کروا دی ۔یونین کونسل پڈھانہ 89کے پولنگ اسٹیشن نمبر 4اور5میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا تحریک انصاف کے چوہدری مراتب علی نے الزا م لگایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ہوائی فائرنگ کر کے میرے ووٹروں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر کے بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔پولنگ ایک گھنٹہ تک رکی رہی بعد میں سیکورٹی اداروں نے پولنگ چالو کرا دی ۔آخری خبریں آنے تک پولنگ بند ہو چکی ہے گنتی جاری ہے اور نتائج کا انتظار ہ

یہ بھی پڑھیں  کرپشن کوفروغ دینے کیلئے کرپٹ حکمران عدلیہ کے فیصلوں کوتسلیم نہیں کررہے :مہرشفیق سونا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker