تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے وائس چیرمین اور اُسکے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا تحریک انصاف کا کارکن جناح ہسپتال میں دم توڑگیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) ۔بلدیاتی الیکشن میں ہارنے والے مسلم لیگ ن کے وائس چیرمین اور اُسکے ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہونے والا تحریک انصاف کاایک اور کارکن جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا۔خونین بلدیاتی الیکشن میں مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی ۔ مقتول سابق بی ڈی ممبراور آ ٹھ بچوں کا باپ تھا۔ پولیس ابھی تک تمام ملزم گرفتار کرنے میں ناکام ۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پولنگ کے دن نواحی گاؤں چاہ کلالانوالہ میں مسلم لیگ ن کے ہارنے والے وائس چیرمین کے امیدوارملک محمد یاسین اور اسکے سات مسلح ساتھیوں ملزمان ملک امین ، ملک منیر ، ملک وسیم ،ملک شبیر ،پولیس ملازم ملک عظیم ، ملک تنویر اور زاہد منیر کی اندھا دھند فائرنگ سے تحریک انصاف کے جیتنے والے وائس چیرمین حاجی عبد الغفار کھوکھر کے قریبی رشتہ دار عبدل کھوکھر ،یار محمد ، محمد اقبال ،محمد حیات ، اصغر شدید ذخمی ہوگئے ۔شدید زخمیوں کو جناح ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر عبدل کھوکھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے الیکشن کے دوسری روز ہی دم توڑ گیا جبکہ باقی زخمیوں سے 65 سالہ سابق ممبر محمد حیات سات روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ متوفی آٹھ بچوں کا باپ تھا۔اس طرح خونی بلدیاتی الیکشن میں مرنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کی تعداد دو ہو گئی۔ مرنے والے کے لواحقین نے چیسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ با اثر ملزمان کو گرفتار کر کے انکو قرار واقعی سزا دی جائے ۔دوہرے قتل سے پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا اور لوگ دھاڑیں مارتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔عوام مطالبہ کر رہے تھے کہ چیف جسٹس ، وزیر اعظم پاکستان ،تحریک انصاف کے چیرمین عمران خاں انہیں انصاف دلائیں ۔غم زدہ خاندان اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کر رہا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف معمولی واقعات پر مظلوموں کے گھر پہنچ جاتے ہیں مگر صوبائی دارلحکومت سے چند کلومیٹر دور دوہرے قتل کے مظلوم خاندان کے پاس نہیں پہنچے۔ابھی تک قتل کے کئی ملزم آزاد پھر رہے ہیں اور مقتولوں کے ورثا کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ایران کاایٹمی معاہدہ اورمسلم امہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker