پاکستانتازہ ترین

پاکستان سے محبت کرنے کے جرم میں بنگلہ دیشی حکمران پھانسیاں دے رہے ہیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پاکستان سے محبت کرنے کے جرم میں بنگلہ دیشی حکمران پھانسیاں دے رہے ہیں پاکستانی حکمرانوں کو یہ مسلہ عالمی عدالت انصاف میں اُٹھانا چاہیے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی اور میڈیا سیکرٹری حاجی محمد رمضان نے جماعت اسلامی کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے پاکستان سے محبت کرنے والوں اور پاک فوج کا ساتھ دینے والوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں درجنوں بے گناہ افراد پر جھوٹے مقدمات قائم کر کے اور انصاف کے تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گنگرو کورٹس کے ذریعے پھانسیاں دی جا رہی ہیں مگر افسوس کہ انسانی حقوق کی تنظمیں اور عالمی ادارے اس پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مسلے کو پاکستانی حکومت عالمی عدالت انصاف اور اقوم متحدہ میں اُٹھائے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آج مسجد شہدا کے قریب بنگلہ دیشی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکسان سراج الحق کی قیادت میں ہونے والی ریلی میں بھرپور شرکت کر کے اپنے محب الوطن ہونے کا ثبوت دیں ۔

یہ بھی پڑھیں  امریکہ : کانگریس میں پاکستان کو دہشت گرد قرار دینے کا بل پیش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker