تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:مارچ میں کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی بڑی تحریک شروع کرے گی، سردار نوراحمد ڈوگر

بھائی پھیرو(نامہ نگار) مارچ میں کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی بڑی تحریک شروع کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر نے کہا کہ مفادات کی اس دنیا میں ہمیں اپنے تعلق کو اللہ اور اس کے رسولؐ کے ساتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی ملک میں اللہ اور اس کے رسولؐ کے نظام کے نفاذ کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔مارچ میں کرپشن کے خلاف ایک بڑی تحریک شروع کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگرنے یہاں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اانہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پرحل کئے جائیں۔خواتین،طلبہ،مزدور،کسان،تاجر،سب پریشان حال ہیں ان کی مشکلات کے حل کے لئے ہمیں آگے بڑھناہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ عوام کویہ باور کرائیں کہ جماعت اسلامی واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جس پر کرپشن کاکوئی الزام نہیں۔یہ موروثیت سے پاک حقیقی ترجمان جماعت ہے ،ملک میں کرپشن کی وجہ سے صنعت وتجارت تباہ،مہنگائی،بے روزگاری میں اضافہ اور لاقانونیت عام ہے۔5فروری بھرپور انداز میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔کشمیر کے حوالے سے سازشیں ہورہی ہیں۔ہم کشمیریوں کے خون کاسودا نہیں ہونے دیں گے۔ جماعت اسلامی پاکستان میں اللہ کے پیغام کوعام کررہی ہے۔اسلامی تحریک ہی ہمارا واحد راستہ جس پر چل کر ہم اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں اور دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔۔چاہے کسی بھی قسم کے حالات ہوں ہماراایمان ڈگمگاناًًًًًًًًًًًًً نہیں چاہئیں۔ہماری جدوجہد اقامت دین کیلئے ہے۔معاشرتی رویوں میں تبدیلی کیلئے ہمیں تعلق باللہ کومضبوط کرناہوگا۔ہمیں خواتین،طلبہ اور نوجوانوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ مارچ میں کرپشن فری پاکستان ہماری بڑی مہم ہوگی۔موجودہ حالات میں قرآن وسنت کاپیغام عام لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker