تازہ ترینعلاقائی

پھولنگرکا واحد ہسپتال جہاں پر نہ ڈاکٹر نہ لیڈی ڈاکٹر، روزانہ سینکڑوں مریض خوار ہونے لگے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو کا واحد ہسپتال جہاں پر نہ ڈاکٹر نہ لیڈی ڈاکٹر ،روزانہ سینکڑوں مریض خوار ہونے لگے،مشینری کو زنگ لگنے لگا ،ڈی سی او قصور سمیت عوام کے خادم وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق۔بھائی پھیرو و گردونواح سے روزانہ کی بنیاد پر سرکاری ہسپتال بھائی پھیرو میں آنے والے سینکڑوں مریض ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہ ہونے کی وجہ سے عطائیوں کے ہتھے چڑھ کر مختلف جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہوکر اپاہج و مرنے لگے مگر پڑھا لکھا و صحت مند پنجاب کے دعوے کرنے والے خادم اعلیٰ پنجاب نے کبھی ضلع قصور کے ہسپتالوں کی جانچ پڑتال کروانا ہی گوارا نہ کیا کہ ضلع قصور کا علاقہ بھائی پھیرو جہاں کے سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمد اقبال خا ں صاحب ہیں وہاں اُس ہسپتال میں ڈاکٹر یا لیڈی ڈاکٹر بھی ڈیوٹی کررہے ہیں کہ نہیں جبکہ یہاں پر انتہائی مایوس کن بات یہ بھی دیکھنے میں آئی ہے اس ہسپتال میں اگر کبھی کبھار کوئی ڈاکٹر آ بھی جائے تو یہاں پر آنے والے مریضوں کو ڈاکٹر صاحب جو نسخہ تجویز کرکے دیتے ہیں وہ میڈیسن ہسپتال میں موجود ہی نہیں ہوتی اور مریضوں کو وہ میڈیسن باہر سے خرید کرنا پڑتی ہے جبکہ یہاں پر سوچھنے والی بات یہ بھی ہے کہ جو میڈیسن گورنمنٹ ہسپتال کو مہیا کرتی ہے وہ کہاں پر جارہی ہے؟ اس سلسلہ میں شہریوں نے قلم کاروں کو بتایا کہ اتنا کچھ ہونے کے باوجود ڈی سی او قصور کی خاموشی معنی خیز ہے کہ آخر وہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرنے سے کیوں گریزاں ہیں اور اُنہیں کارروائی کرنے سے کونسی طاقت روکے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:قرآن پاک جلانےکے مبینہ الزام پر ایک مذہبی فرقہ کا روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker