علاقائی

پھولنگر:مائوں کےعالمی دن پربسم اللہ ویلفیرفاونڈیشن کا میڈیکل کیمپ

پھولنگر﴿نامہ نگار﴾ مائوں کے عالمی دن کے موقع پر بسم اللہ ویلفیر فاونڈیشن بھائی پھیرو کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا قیام ۔ ماہر ڈاکٹروں نے زچہ اور بچہ سمیت دیگر مریضوں کا مفت معائنہ کرکے مفت ادویات دیں ۔ ڈینگی بخار سے آگاہی کا لیکچر بھی دیا۔ ۔ تفصیلات کے مطابق مائوں کے عالمی دن کے موقع پر بسم اللہ ویلفیر فاونڈیشن بھائی پھیرو کی طرف سے گذشتہ روز بروز اتوار مورخہ تیرہ مئی صبح آٹھ بجے بمقام پرائمری سکول کوٹ فضل شاہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ جس میں سابق سرجن شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر امجد علی صدیقی ، پنجاب سوشل سیکورٹی ہسپتال کے ماہر امراض معدہ و جگر ڈاکٹر عمران سرور ، اور دیگر سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے زچہ اور بچہ کے امراض اور دیگر مریضوں کا مفت معائنہ کر کے مفت ادویات دیں ۔
ہپا ٹائٹس ، شوگر ، بلڈپر یشر اور معدہ کے امراض کے مفت ٹسٹ کئے گئے ۔ سیریس مریضوں کو فری ایمبولینس سروس کے ذریعے مزید علاج کے لئے لاہور ہسپتالوں میں بھیجا گیا ۔ ماہر ڈاکٹروں نے صبح نو بجے عوام کو ڈینگی بخار اور زچہ بچہ کی حفاظت پر بچائو کی آگاہی کا لیکچر دیا ۔ عوام نے مائوں کے عالمی دن کے موقع پر فری میڈیکل کیمپ کے قیام پر بسم اللہ ویلفیئر فائونڈیشن، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کیا ۔عوام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے کہا کہ ماں اور بچہ کی حفاظت کر کے اور انکی صحت کو بہتر بنا کر ہم پورے معاشرے کو صحت مند بنا سکتے ہیں ۔ کیونکہ ماں موجودہ تہذیب و تمدن کے معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔ اور نبی ö نے بھی فرمایا ہے کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:کھیل انسان کے جسم کو تندرست رکھتا ہے، خان ندیم خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker