تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:بجلی بند رہنے کیخلاف شہریوں کااحتجاجی مظاہرہ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ بجلی بند رہنے کے خلاف بھائی پھیرو کے شہریوں کا روڈ بلاک کر کے زبر دست احتجاجی مظاہرہ ۔ مطالبات منظور نہ ہونے تو واپڈا دفاتر کا گھیرائو کریں گے ۔ مظاہرین کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو شہر اور گردو نواح میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اورکوٹ فضل شاہ ، انور ٹائون کے ٹرانسفارمر جل جانے کے بعد تین دن تک بجلی بحال نہ کرنے پر واپڈ اکے خلاف سینکڑوں شہریوں نے ٹائر جلا کر ملتان روڈ بلاک کر دی اور واپڈا اہلکاروںکے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر سماجی کارکن خالد ، رفاقت اور شکیل نے صحافیوں کو بتا یا کہ ہماری آبادیوں کا ٹرانسفارمر تین دن قبل جل گیا ۔ مگر واپڈا اہل کاروں نے بجلی بحال نہیں کی جس کی وجہ سے شدید گرمی میں درجنوں افراد بچے بوڑھے اور خواتین بیمار ہو رہے ہیں ۔ ہمیں پینے اور نہانے کے لئے پانی تک میسر نہیں ہے ۔ ہماری آبادیاں کربلا کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔ جبکہ واپڈا اہل کار یزیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ہماری بجلی بحال نہ ہوئی تو ہم واپڈا کے دفاتر کا گھیرائو کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  ۱۲؍کروڑ حمائیتی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker