تازہ ترینعلاقائی

محکمہ تعلیم کی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن پنجاب کا پنجاب بھرمیں احتجاجی تحریک کا اعلان

بھائی پھیرو(نامہ نگار) کنٹریکٹ وریگولراساتذہ کی تنظیم پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی مرکزی قیادت کا گورنمنٹ سکولز کوپرائیویٹ کرنے ،اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ نہ کرنے اور محکمہ تعلیم کی دیگر ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف پنجاب بھرمیں احتجاجی تحریک کا اعلان ۔ مختلف اضلاع میں احتجاجی پروگرامز کا شیڈول ترتیب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے کنٹریکٹ وریگولراساتذہ کی تنظیم پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی قائدین، صدر چوہدری محمد صفدر ، جنرل سیکرٹری محمد افضل مغل ، چیئرمین سپریم کونسل گلزار حسین شاہد،میڈیا سیکرٹری نثار احمد چوہدری نے مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیم کو پرائیویٹ کرکے غریبوں کی پہنچ سے دور کرنا چاہتی ہے ایک طرف ’’پڑھو پنجاب اور بڑھو پنجاب ‘‘کا نعرہ لگاکر گورنمنٹ سکولز میں داخلہ پر زور دیا جارہا ہے اور دوسری طرف انہی گورنمنٹ سکولز کو پرائیویٹ کرکے نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے یہ کھلا تضاد اور تعلیم دشمنی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ سیکرٹری سکولز عبدالجبار شاہین نے جنوری میں اساتذہ تنظیموں کے قائدین سے وعدہ کیا تھا کہ مارچ تک پنجاب بھر میں اساتذہ کی ان سروس پرموشن اور ٹیچر پیکج پرموشن کا عمل مکمل کیا جائے گالیکن ابھی تک پروموشن کا عمل بھی سست روی کا شکارہے اسی طر ح وفاق اور دوسرے صوبوں میں پی ایس ٹی کو سکیل 14،ای ایس ٹی 16اور ایس ایس ٹی کو 17سکیل دیا جارہا ہے لیکن پنجاب کے اساتذہ کو محروم رکھا جارہا ہے میٹرک اور ایف اے پاس کلرکوں کے سکیل اپ گریڈ ہو گئے لیکن ایم اے اور ایم فل ڈگری ہولڈر اساتذہ کواپ گریڈیشن سے محروم رکھا جارہا ہے۔ ان حالات میں اساتذہ احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اسی لئے پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے گورنمنٹ سکولز کوپرائیویٹ کرنے ،اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ نہ کرنے اور محکمہ تعلیم کی دیگر ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف پنجاب بھرمیں احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 13مئی کو خانیوال اور بہاولپور، 14مئی گجرات، 16مئی جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ننکانہ صاحب، 20مئی راولپنڈی اور بہاولنگر، 21مئی اٹک، 23مئی سرگودھا اور اوکاڑہ، 27مئی فیصل آباد اور 2جون کو مسجد شہداء تا پنجاب اسمبلی ’’احتجاجی دھرنا ‘‘ دیا جائے گا۔اس سلسلہ میں پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے قائدین نے تمام اضلاع کی تنظیموں کو ہدایات جاری کردی ہیں

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں بھی نیب متحرک!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker