تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو شہر میں گلی محلوں میں جگہ جگہ گٹر ابل پڑے، شہرکے گلی محلے گندے پانی میں ڈوب گئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو شہر میں گلی محلوں میں جگہ جگہ گٹر ابل پڑے ۔شہرکے گلی محلے گندے پانی میں ڈوب گئے۔ کام چور بلدیہ افسران اورملازمین لمبی تان کر سو گئے ۔حکام شہریوں کو عذاب سے نجات دلائیں ۔شہریوں کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو سے گزرنے والی ملتان روڈ کے ارد گرد ناقص میٹیریل سے تعمیر کیا جانے والا کروڑوں روپے کا نالا ٹوٹ چکا ہے اور بلدیہ نے کبھی اس کی صفائی نہیں کی جس کی وجہ سے یہ نالا اب بند ہوچکا ہے ۔ محلہ ہائی سکول نمبر دو ،ٹلے والی مسجد دیگر کئی گلی محلوں میں گٹروں سے گندا پانی بہی بہی کر دریا کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ نواحی آبادیاں گندے پانی میں ڈوبی رہتی ہیں۔سڑک کی ناقص تعمیر سے سڑک کے دونوں اطراف بننے والا نالاجگہ جگہ سے ٹوٹ جکا ہے اور اس نالے کے اوپر پڑی سلیبیں بھی ٹوٹ چکی کی ہیں ۔ کئی آبادیاں کئی دن سے سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور بلدیہ عملہ بے حس ہوکر عوام کی بے بسی کا تماشا دیکھ رہا ہے ۔ لوگو ں نے پھولنگر کو نفرت سے گند نگر ،دھولنگر ،عذاب نگر اور نہ جانے کون کون سے ناموں سے پکار کراپنے دل کی بھڑاس نکالنا شروع کر رکھا ہے ۔انجمن تاجراں بھائی پھیرو کے سرپرست شیخ محمدمنشاء، جماعت اسلامی زون 184pp کے امیر چوہدری مقبول حسین کمبوہ ،ملک محمد عثمان،اور دیگر نے بلدیہ عملہ کی نااہلی پر احتجاج کرتے مطالبہ کیا ہے گندے نالے کے نکاس کے انتظام کو بہتر بنایا جائے،بند گٹر کھولے جائیں اور گلی محلوں کی صفائی کا انتظام بہتر بنایا جائے۔ان رہنماؤں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کام چور بلدیہ عملہ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈرون حملہ پاکستان کی سا لمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ راحیل شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker