تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر: زراعت افسرمسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) زراعت افسرمسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کا زراعت افسر محمد شاہد نصیر درانی اپنی موٹر سائیکل پر علاقہ میں ڈیوٹی سر انجام دے کر آ رہا تھا کہ جب وہ سہارنکے گاؤں کے قریب پہنچا تو اسے تین مسلح نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیر لیا اور گن پوائنٹ پر اسکا لیپ ٹاپ سرکاری موبائل فون اور دو ہزار روپے نقدی چھین لی اور موٹر سائیکل کی چابی نکال کر موقع سے فرار ہو گئے زراعت افسر بیچارا پیدل چل کر گاؤں آ یا اور وہاں سے ویگن پر بیٹھ کر اپنے دفتر آ یا ۔تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button