تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مکان کےتنازع پربااثر افراد نے10افراد کو زخمی کردیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾مکان کے تنازع پر با اثر افراد نے ایک ہی خاندان کی عورتوں سمیت دس افراد پر بہیمانہ تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ اندھا دھند ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس۔ہسپتال میں ڈاکٹر غائب ،ڈاکٹرنہ ہونے کی وجہ سے لواحقین کا شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق بھا ئی پھیرو لنگڑے والی ڈھاری کے رہائشی رانا شوکت علی، رانا نثار عرف شاہرو نے پانچ مسلح ساتھیوں کے ہمراہ غریب محنت کش ہدایت کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر گھر میں موجود افراد ہدایت،طفیل، مختیار، مزمل، اشرف، شکیل، اسلم، رانی بی بی، شمائلہ بی بی اور ممتاز بی بی کوڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کر کے شدید زخمی کر دیاجبکہ تین عورتوں کو بالوںسے گھسیٹا اور مذاحمت پر انکے کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کردیا ۔ بعد ازاں شدید ہوائی فائرنگ کی جس سے پوری بستی اور گردو نواح میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ زخمیوں کو سول ہسپتال بھائی پھیرو لایا گیا ۔ جہاں ڈیوٹی پر کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا ۔بر وقت طبعی امداد نہ ملنے سے پانچ زخمیوں کی حالت نازک ہو گئی تو لواحقین نے ہسپتال کے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے مریضوں کو علاج معالجے کے لئے لاہور اور چونیاں کے ہسپتالوں میں لے گئے ۔ اس سنگین واقعہ پر تاحال سٹی پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب:گائے بھینسوں کی چوری روکنے کیلئے نمبر پلیٹ لگانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker