تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے کارسواروں سے گن پوائنٹ پرایک لاکھ روپیہ چھین لیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو ۔دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کار سواروں سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپیہ چھین لیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کا سیمنٹ کا ڈیلر خلیل احمد ریکوری لے کر بھائی پھیرو سے لاہور کی طرف اپنی کار پر جا رہا تھا کہ جب وہ پرناواں کے قریب پہنچا تو پیچھے سے دو مسلح ڈاکو ہنڈا ون ٹو فائیو نمبر 7631NW پر آئے اور آتے ہی کار کے ٹائروں کو برسٹ مار کر پنکچر کر دیا اور گن پوائنٹ پرڈیلر سے ایک لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button