تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:عید کی آمد کے ساتھ ہی جعلی مشروبات بنانے والے مافیا سر گرم

بھائی پھیرو(نامہ نگار)عید کی آمد کے ساتھ ہی بھائی پھیروا ورگردو نواح میں جعلی مشروبات بنانے والے مافیا سر گرم ،ملکی و غیر ملکی برانڈکی خالی بوتلوں میں رنگ برنگ کے کیمیکل کے مشروبات سرعام بکنے لگے،جعلی مشروبات پینے سے سینکڑوں افراد ہسپتال پہنچ گئے ، محکمہ صحت کے افسران کی مشروب مافیاکو آشیر باد ،شہریوں کا ڈی سی او قصور سے ذمہ دران کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق۔عید الضحیٰ قریب آتے ہی جعلی مشروبات بنانے والے مافیا سرگرم ہو گئے جبکہ جعلی مشروب بنا کر موت بیچنے والے درندے ملکی و غیر ملکی برانڈ کی خالی بوتلوں میں رنگ ملا کیمیکل ڈال کر لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنے لگے اور جعلی مشروب پینے سے درجنوں افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔عوامی سماجی حلقوں نے جعلی بوتلیں بنانے کا کاروبار بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۰

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button