تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:خانہ کعبہ کی توہین آمیز فوٹو شائع کرنے پر عوام میں زبردست اشتعال

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو ۔خانہ کعبہ کی توہین آمیز فوٹو شائع کرنے پر عوام میں زبردست اشتعال ۔تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بھیج دیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں دینا ناتھ کا رہائشی نبیل مسیح نے خانہ کعبہ کی توہین آمیز تصویر فیس بک پر شائع کر دی جسے دیکھتے ہی دیکھتے دینا ناتھ کے سینکڑوں نوجوانوں نے ملزم کے گھر کو گھیر لیا ۔اسی اثنا اس واقعہ کی اطلاع تھانہ صدر بھائی پھیرو میں کر دی گئی ۔جس پر ایس ایچ او شہبا ز ڈوگر اور تھانہ انچارج محمد حسین ڈوگر نے پولیس کی بھاری نفری کو گاؤں میں بھیج دیا ۔پولیس نے ملزم نبیل کو گرفتار کر کے مقدمہ295C درج کر کے ملزم کو قصور حوالات میں بھیج دیا ۔عوامی سماجی اور مذہبی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے ملزم کو سخت سخت سزا دی جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button