تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:بااثرافراد کےپلاٹ کےتنازعہ پربارہ افراد کو شدید زخمی کرنےکامقدمہ درج

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾درجنوں با اثر افراد کے پلاٹ کے تنازعہ پر بارہ افراد کو شدید زخمی کر نے کا مقدمہ چار روز بعد تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں درج۔تفصیلات کے مطابق چار روز قبل با اثر مسلح ملزمان نے رانا نثار عرف شارو،شوکت،امجد،رمضان،خالد،شرافت،جاوید،بابر،اشرف وغیرہ بیس افراد نے مسلح ہو کر نواحی بستی لنگڑے والی ڈھاری میں مختار احمد کے گھر میں گھس کر چار خواتین سمیت بارہ افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا۔بعد میں اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔مظلوم خاندان چار روز تک سول ہسپتال بھائی پھیرو اور سٹی تھانہ کے درمیان فٹ بال بنے رہنے کے بعد بالا آخر تھانہ سٹی میں ملزمان مذکوران کے خلاف مختار احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا مگر تا حال کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔بعض مصدقہ ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ رات ایک نامزد ملزم کو تھانہ پولیس سٹی نے گرفتار کر لیا تا ہم معقول پیسوں کے عوض پولیس نے ملزم کو با عزت بری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈی جی خان: ہیٹ سٹروک یا لو سے بچاؤ کے لیے سر اور گردن کو ڈھانپ کررکھیں ، ڈاکٹر ناطق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker