تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ سےمثبت سر گرمیوں کوفروغ ملتا ہے

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ سے مثبت سر گرمیوں کو فروغ ملتا ہے ۔ حکمران پارٹیوں کو اپنے نام پر بنائے گئے سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے لئے سہولتیں فراہم کر نی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے کرکٹ مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والی کرکٹ ٹیموں کو انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی نثار محمد مرحوم کی یاد میںمنعقدہ مقابلوں کے ساتویں روز حصہ لینے والی چاروں ٹیموں کے کھلاڑی اور شائقین کی بڑی تعدادالحیات سٹیڈیم میں موجود تھی ۔ ان پندرہ روز کھیلوں کا انعقاد نثار محمد پریمیر لیگ کے منتظم ماجدنثار نے کیا ۔ مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے ان کھیلوں کا انعقاد کرنے والے معروف کرکٹر ماجد نثار کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بھائی پھیرو میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے میں انکا نمایاں کردار ہے ۔ میں تمام شہر کی طرف سے انکے لئے نیک تمنائوں کے ساتھ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انکے والد مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور کرکٹ کے فروغ کے لئے کوششیں کرنے پر ماجد نثار کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے ۔انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سٹیڈیم کی حالت زار کو بہتر بنانے پر نوجوانو ں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکمران پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے نام پر بنائے گئے سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے لئے تمام سہولتیں فراہم کریں تاکہ علاقہ میںکھیلوں کو فروش مل سکے ۔ اول آنے والی ٹیم پھولنگر ٹائیگر کے کیپٹن عدنان بھٹی اور دوئم آنے والی ٹیم پھولنگر گنگز کے کیپٹن میاں ساجد رفیق کی ٹرافیاں اور نقدانعامات دئیے گئے ۔ اس موقع پرعلاقے کے جماعت اسلامی کے معروف رہنمائ سردا ر نور احمد ڈوگر سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  عوامی نیشنل پارٹی کے ’ ’ باچاخان مرکز ‘‘کی ملکیت کاتنازعہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker