تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ریٹائرڈ پولیس انسپکٹرکا خاندان پنشن نہ ملنے پرفاقہ کشی کا شکار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ریٹائرڈ پولیس انسپکٹرکا خاندان پنشن نہ ملنے پرفاقہ کشی کا شکار۔ادویات نہ ملنے سے قریب المرگ ستر سالہ بوڑھا ریٹائرڈ پولیس افسرضلع قصور اور ضلع ننکانہ کے پولیس دفاتر کے درمیان چکر پہ چکر لگا کرمایوس ہوکر انصاف کے حصول کیلیے پریس کلب پہنچ گیا۔اپنے ہی محکمہ پولیس کے ظالمانہ رویے اور رشوت خوری کے خلاف وزیر اعلی پنجاب کے دفتر کے باہر تا دم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کی دھمکی۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو شہر محلہ ملک پورہ کا رہائشی ستر سالہ ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر چوہدری محمد شریف اپنے ہی محکمہ کے پیٹی بند بھائیوں کے ظلم کا شکار ہو کر انصاف کے حصول کیلیے پریس کلب بھائی پھیرو کے دفتر پہنچ گیا۔ہاتھ میں پنشن بک اور محکمہ کی متعلقہ دستاویزات تھامے جھکی کمر کے ساتھ پریس کلب کے دفتر میں آتے ہی اس نے چیخ چیخ کر اونچی اونچی آواز میں اپنے محکمہ کے پیٹی بند بھائیوں کے خلاف سراپا احتجاج بن صحافیوں سے گفتگو کرتے بتایا کہ اس نے محکمہ پولیس سے 2006 میں محکمہ سے ریٹائرمنٹ لی ۔دوران ملازمت میرا کیریئر بہت شاندار رہا اور محکمہ نے میری اعلی کارکردگی پر مجھے کئی انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ۔مجھے ہر ماہ 21726 روپے پنشن باقاعدگی سے ملتی رہی مگر ستمبر 2016 میں بینک نے کہا کہ پنشن آن لائن کروائیں تو بینک نے مجھے پنشن کے کاغزات تیار کرکے دیے۔میں یہ کا غزات لے کر اپنے محکمہ کے ڈی پی او آفس قصور گیا جہاں سے مجھے ننکانہ ڈی پی او آفس بھیجا گیا ۔میں تین ماہ سے ان دفاتر کے دھکے کھاتا رہا ہوں مگر مجھے گزشتہ ماہ سے پنشن ملنا بند ہو گئی ہے۔ننکانہ دفتر کے عملہ نے اعتراض پہ اعتراض لگا کر مجبور کیا کہ میں انہیں نزرانہ دوں۔لیکن نہ ہی میں نے دوران ملازمت خود رشوت لی اور نہ میں اس حرام شے کو کسی کو دینا چاہتا ہوں ۔اب پنشن نہ ملنے سے میرا خاندان فاقہ کشی کا شکار ہو چکا ہے اور میں کئی بیماریوں میں مبتلا ہوں اور روزانہ ادویات کھا کر زندہ ہوں ۔میری بیوی بھی بیمار ہے ہمارے پاس ادویات کیلیے بھی پیسے نہیں ہیں۔محمد شریف نے اعلی پولیس حکام سے اپیل کی کہ وہ اسے اسکا حق دلوائیں وگرنہ وہ بال بچوں سمیت وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے تا دم مرگ بھوک ہڑتال کرے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker