تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:2گروپوں میں فائرنگ،18سالہ طالب علم جاں بحق

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾نواحی گائوں نتھے جاگیر میں دو گروپوں میں فائرنگ،18سالہ طالب علم جاں بحق دو شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کے رہائشی رانا لقمان اور رانا اشفاق گروپوں کے مابین گزشتہ کئی سال سے مقدمے بازی چل رہی تھی۔گزشتہ صبح لڑائی جھگڑے نے طوالت اختیار کر لی تو دونوں اطرف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔فائرنگ سے رانا لقمان گروپ کا فسٹ ائیر کا طالب علم نعیم سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جبکہ دیگر دو افراد بھی زخمی ہو گئے جنہیں جنرل ہسپتال لاہور پہنچایا گیا جہاں ساٹھ گھنٹے موت و حیات کی کش مکش میں رہنے کے بعد نعیم دم توڑ گیا۔پولیس چوکی دینہ ناتھ مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت میں پاکستانی بلائنڈ ٹیم کے کپتان کو تیزاب پلادیاگیا، حالت خطرے سے باہر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker