تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کو زندہ درگو کرنے کے مترادف ہے، سماجی رہنماء احمد جمال

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کو زندہ درگو کرنے کے مترادف ہے ،اگر بے جا لوڈشیڈنگ پر فوری طور پر قابونہ پایا گیا تو لوگ کاروبار زندگی تباہ ہونے کی وجہ سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار سماجی رہنماء احمد جمال نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ علاقہ میں 16سے20گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے اور لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور رہی سہی کسر واپڈا افسران نے نکال رکھی ہے جس نے لائن لاسسز پورے کرنے کے لیے اوور بلنگ کا بوجھ غریب صارفین پر ڈال رکھا ہے اور ماہانہ دینے والوں کو بجلی چور ی کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کی وجہ سے اوور بلنگ کا بوجھ بھی غریب صارفین کو ہی اٹھانا پڑ رہا ہے اور میٹروں ریڈروں کی طرف سے ذائد یونٹ ڈالے جانے پرصارفین بجلی جب بل درست کروانے کے لیے ایس ڈی او و ایکسئین کے دفتر رخ کرتے ہیں تو واپڈادفتر میں بیٹھا عملہ بل درست کرنے کے لیے رشوت کا مطالبہ کردیتا ہے اور اس طرح صارفین بجلی دونوں دفتروں میں فٹ بال بن کر رہ جاتے ہیں مگرکسی بھی غریب صارف کی ان دفتروں میں بغیر رشوت کے سنوائی نہیں ہوتی اور اسی طرح یہ سلسلہ جاری و ساری رہتا ہے جبکہ ماہانہ دینے والوں کو ان دفتروں میں پروٹوکول دینے کے ساتھ ساتھ مشروبات و چائے بسکٹ سے بھی تواضع کی جاتی ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ واپڈاکے کرتا دھرتا اپنے ماتحت چہیتے ملازمین سے پوچھ گچھ اور سزا دینے کے لیے ہی تیار نہیں کہ یہ غریب عوام کے ساتھ کیسا سلوک کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، تین دہشت گرد اسلحہ سمیت گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker