تازہ ترینعلاقائی

لیسکو پھولنگرڈویژن میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کے سینکڑو ں کارکنوں کا اپنے مطالبات کے حق میں ایکسین آفس میں احتجاجی دھرنا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) لیسکو بھائی پھیرو ڈویژن میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کے سینکڑو ں کارکنوں کا اپنے مطالبات کے حق میں ایکسین آفس میں احتجاجی دھرنا۔اہلکاروں کامطالبات پورے نہ ہونے تک غیر معینہ مدت کیلئے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان ۔اس موقع پر سب ڈویژن سرائے مغل،سب ڈویژن پتوکی ،کوٹ رادھاکشن اور سب ڈویژن پھول نگر کے عہدیدار و ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی واپڈا ہائیڈرو کے مرکزی رہنما سردار عاشق نوید ڈوگر ،چئیرمین ظفر جوئیہ اور دیگر عہدیداروں نے احتجاجی دھرنا کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہاایکسین بھائی پھیرو نے میٹر ریڈروں کے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے نہ صرف انہیں معطل کیا بلکہ ان کے نوکری کنٹریکٹ ختم کرنے کیلئے انہیں شو کاز نوٹس جاری کرنے کی سفارش کی ہے ہم اس آمرانہ سلوک کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارے معطل کئے جانے والے چھ میٹر ریڈروں کو باعزت طور پر بحال کیا جائے ورنہ واپڈا یونین پورے پنجاب میں کام چھوڑ ہڑتال کے اعلان کا شیڈول جاری کردے گی اس سلسلہ میں جب ہمارے نمائندے نے ایکسئین بھائی پھیرو ڈویژن ظفر اللہ سانگھی سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ مزکورہ میٹر ریڈروں کو بوگس ریڈنگ ڈال کرصارفین کو پریشان کرنے پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے کیونکہ لیسکو اعلیٰ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے اہلکاروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا جو گھر بیٹھے ہی کارروائی ڈال کر صارفین کو ہزاروں روپے کے ناجائز اور بوگس بل دال دیتے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button