تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:گذشتہ روز قتل ہونے والے چھ سالہ بچے کا مقدمہ پانچ افراد کے خلاف درج

بھائی پھیرو(نامہ نگار) گذشتہ روز قتل ہونے والے چھ سالہ بچے کا مقدمہ پانچ افراد کے خلاف درج ۔پولیس نے گرفتاری کے لئے ملزمان کے گھروں میں چھاپے مارنا شروع کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سرائے مغل کے نواحی گاؤں پڈھانہ میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ خواتین آپس میں لڑ پڑیں۔اس پر مشتعل ہوکر ملزمان طارق،قمر حسین ،راشد ،پسران وارث ،وارث ولد امام دین اور رمضان ولد امام دین پانچ کس مسلح ہو کر آئے اور آتے ہی اندا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے گاؤں میں بھدڑ مچ گئی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک چھ سالہ بچہ عظیم موقع پر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ شہناز اور سمیرا شدید زخمی ہو گئیں۔۔سرائے مغل پولیس موقع پر پہنچ گئی اورملزمان کے خلاف جمیل ولد بوٹا قوم لوہار کی درخواست پر مقدمہ نمبر 81/17 بجرم 302/34/324/452 درج کر کے گرفتاری کے لئے ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دئیے ۔ 18-2-2017

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button