تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔پندرہ روز کے بعد سٹی پولیس بھائی پھیرومیں سب انسپکٹر وقار احمد کو ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔جنھوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا۔دریں اثنائ مقامی سماجی عوامی اور کاروباری حلقوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قبل ازیں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف آر پی او کے حکم سے ہونے والے وسیع آپریشن کے جو مثبت نتائج بر آمد ہوئے اس کے ثمرات پندرہ روز تک ایس ایچ او کی عدم تعیناتی سے ضائع ہونا شروع ہو گئے اور جرائم پیشہ عناصر دوباری تیزی سے منظم اور متحرک ہو رہے ہیں لہذا ان کی فوری سر کوبی کی جائے اور آر پی او کی واضح ہدایات کے باوجود پولیس میں موجود ایسے عناصر جو ان کالی بھیڑوں کے معاون اور مدد گار ہیں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  اسلحہ چلانا بھولا نہیں،قیام امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے،آفاق احمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker