تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:اطلاع دئیے بغیر مکان کرائے پر دینے والے سات غریب مالک مکانوں کے خلاف مقدمات درج

بھائی پھیرو(نامہ نگار)اطلاع دئیے بغیر مکان کرائے پر دینے والے سات غریب مالک مکانوں کے خلاف مقدمات درج ۔با اثرمل مالکان کی کالونیوں میں رہائش پزیر ہزاروں افراد غیرقانونی رہتے ہیں انکے خلاف پولیس اور رینجرکو سرچ آپریشن کا اختیار دیا جائے ۔غریب مالک مکانوں کی دہائی ۔تفصیلات کے مطابقبھائی پھیرو سٹی پولیس نے شہر بھر میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر کے پولیس کو اطلاع دئیے بغیر اپنے مکانات کرائے پر دینے والے سات غریب مالکان مکانات سلامت علی،رمضان،شوکت،عمران،جمیل،مشتاق اوروحید کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے بھر کی ملوں کی رہائشی کالونیوں میں ہزاروں افراد غیر قانونی رہائش پزیر ہیں اور ملوں کی کالونیاں جرائم پیشہ افراد کیلیے محفوظ پناہ گاہیں بن چکی ہیں لیکن چونکہ یہ مل مالکان با اثر ہیں اس لیے پولیس ان کو چیک نہیں کرتی ۔تاجر رہنما نلک محمد عثمان نے کہا کہ ملوں کی کالونیوں میں رینجر کو سرچ آپریشن کا اختیار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button