تازہ ترینعلاقائی

بااثرمل مالکان کی کالونیوں میں ہزاروں افراد غیرقانونی رہائش پزیر ہیں انکیخلاف سرچ آپریشن کیا جائے

بھائی پھیرو (نامہ نگار) بااثرمل مالکان کی کالونیوں میں ہزاروں افراد غیرقانونی رہائش پزیر ہیں انکے خلاف پولیس اور رینجرکو سرچ آپریشن کا اختیار دیا جائے ۔ملوں کی کالونیاں جرائم پیشہ افراد کیلیے محفوظ پناہ گاہیں بن چکی ان کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے ۔عوامی سماجی رہنماؤں کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل اور گردونواح میں سینکڑوں ملوں کی رہائشی کالونیوں میں ہزاروں افراد غیر قانونی رہائش پزیر ہیں جن کا پولیس کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں۔ پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر کے پولیس کو اطلاع دئیے بغیر اپنے مکانات کرائے پر دینے والے درجنوں غریب مالک مکانات کے خلاف مقدمات درج کیے مگر ابھی تک کسی بھی با اثر مل مالک کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔سماجی رہنما احمد جمال نے مطالبہ کیا کہ علاقے بھر کی ملوں کی رہائشی کالونیوں میں ہزاروں افراد غیر قانونی رہائش پزیر ہیں اور ملوں کی کالونیوں میں چور،ڈاکو اور اشتہاری ملزمان نے پناہ لے رکھی ہے اور یہ کالونیاں جرائم پیشہ افراد کیلیے محفوظ پناہ گاہیں بن چکی ہیں کیونکہ ملوں کے گیٹوں پر ملوں کی اپنی سیکورٹی ہوتی ہے اس لیے پولیس بغیر اجازت ملوں کے اندر داخل نہیں ہوسکتی اور چونکہ یہ مل مالکان با اثر ہیں اس لیے پولیس ان کو چیک نہیں کرتی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملوں کی کالونیوں میں رینجر کو سرچ آپریشن کا اختیار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  گناہ چھپانے کیلیے نامعلوم عورت نوزائیدہ بچہ ویران کھیتوں میں پھینک کر فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker