تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو صدر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو صدر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے قبضے سے اسی بوتل شراب اور چرس کی بھاری مقدار بر آمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو صدر پولیس کے ایس ایچ او محمد ادریس چدھڑ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نواحی گاؤں گوہڑ گلاب سنگھ میں چھاپہ مار ا تو مخبی پر پتہ چلا کہ گوہڑ گلاب سنگھ کے رہائشی حقیقی بھائی فرمائش اور الیاس چرس لیکر فروخت کیلئے گاؤں سے لمبے جاگیر کی طرف جا رہے ہیں پولیس نے پیچھا کرکے لمبے جاگیر روڈ پر دونوں چرس فروشوں کو گھیرا ڈال لیا تو دونوں بھائی چرس کے پیکٹ پھینک کرفرار ہوگئے جن میں سے ایک کلو ایک سو بارہ گرام چرس برآمدہوئی ۔پولیس تھانہ صدرنے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔اسی طرح دوسرے گاؤں سرائے چھیمبہ میں چھاپہ مار ا تو بدنام زمانہ منشیات فروش رانا ذوالفقار عرف کوکل کے دو بیٹے ابرار اور افضال فروخت کیلئے شراب لیکر آرہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی تاہم دونوں پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے اُن کی 80لیٹر شراب قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں  استعفیٰ جمع نہ کرانے پر 3 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کوشوکاز نوٹس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker