تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تیزرفتارکنٹینر کی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوار زخمی ، ایک دم توڑ گیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ تیز رفتارکنٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو اشخاص شدید زخمی ۔ ایک ہسپتال جاکر دم توڑ گیا ۔ ایک کی حالت نازک ۔ تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی گائوں منچریاں کے رہائشی دو نوجوان مشتاق احمد اور محمد اقبال اپنی موٹر سائیکل نمبر OKK6436پر لاہور کو جا رہے تھے کہ اڈا سرائے چھینبہ پر ایک تیز رفتار کنٹینر نمبر PLD585نے انہیں ٹکر مار دی جس سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں جناح ہسپتال لاہور پہنچایا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مشتاق احمد ہلاک ہو گیا جبکہ محمد اقبال کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ تھانہ صدر بھائی پھیرو نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker