تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: تھانہ سٹی اور صدرپولیس کا بدنام زمانہ منشیات فروشوں اور چوروں کے سات اڈوں پر چھاپے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو ۔تھانہ سٹی اور صدرپولیس کا بدنام زمانہ منشیات فروشوں اور چوروں کے سات اڈوں پر چھاپے ۔سات منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے کی چرس ،شراب اور کار برآمد ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیروشہر اور گردونواح میں منشیات فروشی کا دھندہ زورو شور سے جاری تھا گھر گھر منشیات فروشی اور شراب فروشی کے اڈے قائم تھے شکایت ملنے پر ڈی پی او قصورسید علی ناصر رضوری نے ایس ایچ اور تھانہ سٹی بھائی پھیرو محمد اشرف پڈھیار اور تھانہ صدر کے ایس ایچ او محمد ادریس چدھڑکو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا اسپیشل ٹاسک دیا جنہوں نے سب انسپکٹر محمد حسین ڈوگر، اے ایس آئی محمد اسلم، اور ہمراہی پولیس ملازمین کو بھائی پھیرو شہر اور گردونواح میں پولیس ٹیم کے ہمراہ سات بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے اڈوں پر بھیجا پولیس ٹیم نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر سات بد نام زمانہ منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر منشیات کی بھاری تعداد برآمد کر لی ۔سٹی پولیس نے چھاپے مار کر کر محلہ صابری کے منشیات فروش ذیشان سے 1210گرام چرس ،اڈہ بیرون کے عقیل عباس شاہ سے 1130گرام چرس برآمد کر لی ،تھانہ صدر پولیس کے دینا ناتھ چوکی کے انچارج سردار محمد حسین ڈوگر ،اے ایس آئی محمد اسلم اور دیگر نے چھاپے مار کر نتھے خالصہ کے عبدالغفار کے قبضہ سے 1050گرام چرس ،بگھیانہ کے رانا شکیل سے 1020 گرام چرس،اولکھ موڑ کے حبیب ڈوگر سے 1210گرام چرس ،گھمن کے سے بدنام منشیات فروش عمران سے 1100 گرام چرس اور جمبر کے فریاد سے دس لٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ۔اسی طرح تھانہ صدر پولیس نے بدنام زمانہ چوروں کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی سوزوکی مہران کار نمبرLRU6150 بھی برآمد کر لی۔یہ کار تھانہ چوہنگ سے چوری کر کے بھائی پھیرو میں چھپائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر: کامونگل روڈ پر ڈاکو ناکہ، دس افراد کو رسیوں سے باندھ کرگن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل چھین لئےگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker