تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل : پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے قتل کے ملزم کا والد پولیس تشدد سے ہلاک

بھائی پھیرو(نامہ نگار) سرائے مغل ۔پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے قتل کے ملزم کا والد پولیس تشدد سے ہلاک ۔ موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ایس ایچ او سرائے مغل کا موقف ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے مغل کے مقدمہ نمبر 258/14بجرم 302کا ملزم ابو بکر کافی عرصے سے قصور جیل میں قید تھا آج جیل پولیس اسے پیشی کے لئے پتوکی کچہری لے کے آئی مگر ملزم فرار ہو گیا ۔ تھانہ سرائے مغل پولیس ملزم کو گرفتار کرنے نواحی گاؤں راکے گھمن پہنچی تو ملزم کے والد شاہ محمد سے پوچھ گچھ کرنی شروع کی شاہ محمد تھوڑی دیر بعد ہلاک ہو گیا ۔ ،مرنے والے ورثاء کا کہنا تھا کہ شاہ محمد کی ہلاکت پولیس تشدد سے ہوئی کیونکہ پولیس نے قتل کے ملزم فرار ہونے کا بدلہ شاہ محمد سے لیا جبکہ ایس ایچ او سرائے مغل عدیل شوکت کا موقف ہے کہ اس نے شاہ محمد پر تشدد نہیں کیا بلکہ اسے ہارٹ اٹیک ہوا تھا  جبکہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے قتل کے ملزم کے باپ کے ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ۔ ٹریفک کی میلوں لمبی قطاریں ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے قتل کے ملزم ابو بکر کا والد شاہ محمد کو پولیس نے تفتیش کے دوران تشدد کر کے ہلاک کر دیا ۔ اس کے ورثاء نے لاش بھونیکی موڑ پر رکھ کر احتجاج کیا ۔ اور پولیس کے تشدد پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ۔ اس احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ شاہ محمد پولیس تشدد سے نہیں بلکہ ہارٹ اٹیک سے ہلاک ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کالاباغ ڈیم سمیت دوسرے ڈیموں کی مخالفت کرنے والےملک وقوم کے دشمن ہیں :عابد قریشی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker