تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:وفاقی وزیربننے کے بعد سردارطالب حسن نکئی کاشانداراستقبال

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ وفاقی وزیربننے کے بعد بھائی پھرو آمد پر سردار طالب حسن نکئی کا ملک برادری کی طرف سے شاندار استقبال۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے ذاتی مفاد کیلیے حکومتی فنڈکے اربوں روپے اپنی زمینوں کو سیراب کرنے کیلیے لگادیے۔میرے حمایتیوں کے گھروں کی دیواریں گرانے والوں کے اقتدار کی دیواریں گرا دیں گے۔وفاقی وزیر،سابق وفاقی وزیر،اور ملک برادری کے رہنما ملک عبدالحفیظ کا عوام سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز وفاقی وزیربننے کے بعد بھائی پھیرو آمد پر سردار طالب حسن نکئی کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا۔چاہ کلالانوالا،نتھے جاگیر،دیناناتھ سمیت کئی جگہوں پر عوام نے وفاقی وزیر کو ہار پہنائے۔بھائی پھیرو میں ملک برادری کی طرف سے استقبال کیا گیا۔ملک برادری کے رہنما ملک عبدالحفیظ کی دوکان کے سامنے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ میں بیٹھے عوام سے خطاب کر تے وفاقی وزیر ہائوسنگ سردار طالب حسن نکئی،سابق وفاقی وزیر سردار آصف نکئی،اور ممتاز خالد بھٹی نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے بھگیانہ میں ہمارے ایک حمایتی کی گھر کی دیواریں گرائی ہیں مگر وہ یاد رکھیںکہ جلد ہی عوام انکے اقتدار کی دیواریں گرا دیں گے۔ملک برادری کے رہنما ملک عبدالحفیظ شاہد نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے کہا کہ سردار برادران نے ہمیشہ بھائی پھیرو کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے مگر رانا برادران نکئی خاندان کے کئے گئے ترقیاتی کاموں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔رانا خاندان کی کرپشن کو بے نقاب کرتے ملک حفیظ نے کہا کہ یہاں کے رانا برادران نے ہمیشہ سرکاری فنڈوں کو اپنے ذاتی مقاصد اور ذاتی تشہیر کیلیے صرف کرکے عوامی مسائیل کو نظر انداز کیا۔باب پھول پر لاکھوں روپے لگائے مگر بھائی پھیرو کے گلی کوچے گندے پانی میں ڈوبے سپیکر پنجاب اسمبلی کے جھوٹے دعووں کا منہ چڑا رہے ہیں ۔استقبال کیلیے آنے والوں میں سابق جنرل سیکرٹری بار چوہدری دلشاد صادق،رانا انتظار الاسلام،رانا عبدالحق،اور کئی معززین علاقہ کے علاوہ عوام نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker