تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیروکروڑوں روپے کی لاگت سے بچھائی گئی صاف پانی کی لائینں اور ٹینکیاں ناکارہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیروکروڑوں روپے کی لاگت سے بچھائی گئی صاف پانی کی لائینں اور ٹینکیاں ناکارہ، واٹر سپلائی کا پانی اکثر بند ۔ انتظامیہ خاموش تماشائی ۔گندا پانی پینے سے درجنوں بیمار شہریوں کا احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق چند سال قبل سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے عوام کی سہولت کے لئے بھائی پھیرو میں کروڑوں روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کی لائینں اور پانی کی ٹینکیاں بنوائیں لیکن اب پچھلے کئی ماہ سے یہ واٹر سپلائی اکثر بند رہتی ہیں اور لوگ بوند بوند پانی کو ترس جاتے ہیں۔شہر میں کربلا کا سماں ہوتاہے ۔یہاں چونکہ زیر زمین پانی زہر آلود ہے اور پینے کے قابل نہیں اس لیے عوام اس آلودہ پانی کو پی پی کر طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور زندہ در گور بن چکے ہیں ۔اب بھی گزشتہ تین روز سے واٹر سپلائی میں پانی نہیں آرہا۔ اس سلسلہ میں بھائی پھیرو کے سماجی رہنما سرور خاں خانزادہ ،مقبول حسین کمبوہ سمیت درجنوں شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کاکہا ہے کہ ہم نے میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو اورتحصیل انتظامیہ پتوکی کو اس مسئلہ کی بابت متعدد مرتبہ شکایات کیں مگرسب بے سود رہیں، اہل علاقہ اور عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی او قصور سے فوری طور پر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر بھائی پھیرو میں واٹر سپلائی جلد جلد چالو نہ کی گئی تو وہ بلدیہ کے چئیرمن کے دفترکے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اُونٹ رے اُونٹ تیری کون سی کَل سیدھی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker