تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جماعت اسلامی کےرکن صوفی عبدالرحمٰن قضائےالہی سےوفات پاگئے

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ جماعت اسلامی کے رکن اور سید ابو الاعلیٰ مودودی کے دیرنہ ساتھی صوفی عبد الرحمٰن قضائے الہی سے وفات پا گئے ۔ جماعت اسلامی ضلع قصور کے رہنمائوں کا مرحوم کی وفات پر اظہار افسوس ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں مدرکھائی کے رہائشی اور جماعت اسلامی کے بانی سید اور سید ابو الاعلیٰ مودودی کے دیرنہ رفیق قضائے الہی سے وفات پا گئے ۔ انکی وفات پر امیر جماعت اسلامی ضلع قصور حافظ نذیر احمد ، سیکرٹری عثمان غنی ، این اے 142سے اُمید وار قومی اسمبلی حاجی محمد رمضان ، پی پی 184کے صوبائی اسمبلی کے اُمید وار سردار نور احمد ڈوگر ، پی پی 183کے صوبائی اسمبلی کے اُمید وار چوہدری عرفان علی اور دیگر نے انکی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم جماعت اسلامی کے مخلص ساتھی تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ کے دین کی سر بلندی کے لئے جدو جہد کی ۔اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پس ماندگان سیف الرحمان اور دیگرکو صبر جمیل عطا فرمائے

یہ بھی پڑھیں  حاصل پور : بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جلوس نکالا گیا، زرداری اور گیلانی کا پتلا جلایاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker