تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ہوٹلوں ،بیکری اور مٹھائی بنانے والی دوکانوں پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات

بھائی پھیرو(نامہ نگار) ہوٹلوں ،بیکری اور مٹھائی بنانے والی دوکانوں پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات،ناقص کھانوں پر گردوغبار و مکھیوں کے ڈیرے،انتظامیہ کارروائی کرنے کی بجائے سب اچھا کا راگ الاپنے لگی،شہریوں کا ڈی سی قصور سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو اور گردونواح میں ہوٹلوں ،بیکری اور مٹھائی بنانے والی دوکانوں پرناقص کھانے ہونے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے حوالہ سے جب بات کی جائے تو کھانوں اور مٹھائیوں پر مکھیوں اور گردوغبار کے ڈیرے ہیں جبکہ یہی کھانہ کھانے سے شہری و مسافر معدے کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں مگر انتظامیہ سب کچھ جاننے کے باوجود ان کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے چُپ کا روزہ رکھے ہوئے ہے شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوٹل ما فیا ،بیکری اور مٹھائی مافیاکیخلاف کارروائی کرنے ساتھ ساتھ ذمہ دارمحکمہ کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button