تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات سے محروم

بھائی پھیرو(نامہ نگار) ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات سے محروم۔شادی پر جانے والی کار سوار فیملی سے ہونڈا سوارتین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور لاکھوں روپے کے زیورات لوٹ لیے۔خواتین کے کانوں سے بالیاں اور ہاتھوں سے گجرے بھی نوچ لیے۔ دوسری واردات میں سات مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات لوٹ لیے۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور کا رہائشی سعید اکرم اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی کار نمبر LEP 4850 پر لاہور شادی پر جا رہے تھے کہ جب وہ بھائی پھیرو بائی پاس پر پہنچے تو پیچھے سے آنے والے بغیر نمبری ہونڈا 125موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائینٹ پر روک لیا اورسعید اکرم سے 48000 روپے نقدی جبکہ اسکی دو بہنوں اور بھانجی کے کانوں،گلوں اور بازؤوں سے لاکھوں روپے کے دس تولے کے زیورات نوچ لئے اور فرار ہو گئے۔تھانہ سٹی میں مقدمہ درج۔دوسری واردات میں سات مسلح نامعلوم ڈاکو نواحی گاؤں خانکے موڑ کے ارسلان کے گھر گھس آئے اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کراور یرغمال بناکر ایک کمرے میں بند کردیا ،اور سیفوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی اور لاکھوں روپے کے زیورات نکال لیے اور خواتیں کے کانوں سے بالیاں بھی نوچ لیں۔

یہ بھی پڑھیں  سانگھڑ:جمیعت علماء اسلام کا ایس ایچ او کیخلاف احتجاجی دھرنا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker