تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تاجرسید متقی جعفری کادوسرابھتیجابھی ہسپتال میں دم توڑگیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾بھائی پھیرو کے معروف صحافی و تاجر سید متقی جعفری کا دوسرابھتیجا بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ ایک بھتیجا چند روز قبل حادثہ میں موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا ۔ نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی ،تاجر اور صحافتی رہنمائوں سمیت عوامبھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾بھائی پھیرو کے معروف صحافی و تاجر سید متقی جعفری کا دوسرابھتیجا بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ ایک بھتیجا چند روز قبل حادثہ میں موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا ۔ نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی ،تاجر اور صحافتی رہنمائوں سمیت عوام کی بھاری تعدا د میں شرکت ، مرحوم کی رسم قل خوانی آ ج صبح سات بجے امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ میں ادا کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے معروف صحافی و تاجر سید متقی جعفری کابھتیجا سید اُوصاف جعفری چند روز قبل حادثہ میں شدید زخمی ہو گیا جو کئی دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ انکی نماز جنازہ قبرستان میانکے موڑ کی جناز گاہ میں ادا کی گئی ۔ جس میں سیاسی ، سماجی ،تاجر اور صحافتی رہنمائوں سمیت عوام کی بھاری تعدا د نے شرکت کی ۔ مرحوم کی رسم قل خوانی آ ج یعنی مورخہ 11-7-2012 بروز بدھ صبح سات بجے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ بھائی پھیرو میں ادا کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ سید متقی جعفری کے بھائی رضا جعفری چند روز قبل اپنے خاندان کے ہمراہ کار پر جا رہے تھے کہ اچانک حادثہ سے انکا چار سالہ بیٹا قلب عباس جعفری موقع پر ہلاک ہو گیا ۔ جبکہ رضا جعفری انکی بیوی اور بیٹا اُوصاف جعفری شدید زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ ہسپتال گوجرانوالہ میں داخل کرایا گیا ۔ دونوں بیٹے چند روز علاج رہنے کے بعد وفات پا گئے جبکہ انکے والدین کی حالت ہسپتال میں نازک بتائی جاتی ہے ۔ کی بھاری تعدا د میں شرکت ، مرحوم کی رسم قل خوانی آ ج صبح سات بجے امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ میں ادا کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے معروف صحافی و تاجر سید متقی جعفری کابھتیجا سید اُوصاف جعفری چند روز قبل حادثہ میں شدید زخمی ہو گیا جو کئی دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ انکی نماز جنازہ قبرستان میانکے موڑ کی جناز گاہ میں ادا کی گئی ۔ جس میں سیاسی ، سماجی ،تاجر اور صحافتی رہنمائوں سمیت عوام کی بھاری تعدا د نے شرکت کی ۔ مرحوم کی رسم قل خوانی آ ج یعنی مورخہ 11-7-2012 بروز بدھ صبح سات بجے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ بھائی پھیرو میں ادا کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ سید متقی جعفری کے بھائی رضا جعفری چند روز قبل اپنے خاندان کے ہمراہ کار پر جا رہے تھے کہ اچانک حادثہ سے انکا چار سالہ بیٹا قلب عباس جعفری موقع پر ہلاک ہو گیا ۔ جبکہ رضا جعفری انکی بیوی اور بیٹا اُوصاف جعفری شدید زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ ہسپتال گوجرانوالہ میں داخل کرایا گیا ۔ دونوں بیٹے چند روز علاج رہنے کے بعد وفات پا گئے جبکہ انکے والدین کی حالت ہسپتال میں نازک بتائی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  سندھ کے390مراکزپرآٹھ اپریل سےگندم کی خریداری شروع ہوجائےگی،13لاکھ ٹن خریداری کاہدف مقرر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker