تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرومیں غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کی خبریں شائع کرنے پر بااثرافراد نے مار مار کرصحافی کو لہولہان کردیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرومیں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی خبریں شائع کرنے پر بااثرافراد نے مار مار کرصحافی کو لہولہان کردیا، ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین لیا،تفصیلات کے مطابق۔ بھائی پھیرو کے رہائشی اور مقامی صحافی ڈاکٹر لطیف نے گزشتہ روز بھائی پھیرو شہر میں بننے والی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی خبریں شائع کیں اور لینڈ مافیا مالکان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس پرعدالت نے ایل ڈی اے کوچارہفتوں میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا جس پرمقامی صحافی نے ایل ڈی اے عملہ کے ساتھ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم الف ٹاؤن کی نشاہی کرواتے ہوئے اپنے موبائل فون پر ویڈیو بنانا شروع کردی جس پر ملزمان مشتعل ہوگئے اورغلیظ گالیاں وقتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے عبدالستار ، افضل ،یوسف ، اشرف وغیرہ نے مقامی صحافی کو خنجر اور ڈنڈوں کے پے در پے وار کرکے ذخمی کردیا اور جیب سے پچس ہزار روپے نقدی وکاغذات بھی چھین لئے ۔عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  جوہانسبرگ ٹیسٹ،جنوبی افریقہ کی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker