تازہ ترینعلاقائی

ماں کی گود بچوں کا پہلا سکول ہے، والدین اپنے بچوں کی بہتر تعلیمی کارکردگی کیلیے اساتزہ اکرام سے گہرا رابطہ رکھیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) ماں کی گود بچوں کا پہلا سکول ہے۔والدین اپنے بچوں کی بہتر تعلیمی کارکردگی کیلیے اساتزہ اکرام سے گہرا رابطہ رکھیں تو بچوں کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔پرائیویٹ سکول بچوں کو تعلیم دینے میں اچھا کردار ادا کر رہے ہیں۔مقررین کا مقامی نجی سکول میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب ۔ والدین کے علاوہ سماجی و سیاسی حلقوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔بچوں کی جانب سے ٹیبلو ، تقاریر اور ڈرامے پیش کیے گئے۔ کامیاب فنکشن کرنے پر پرنسپل سفینہ عبداللہ کو مبارکباد دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں تھہ کیلے میں مقامی نجی سکول کی جانب سے سالانہ جلسہ تقسیم انعامات منعقد کیا گیا جس میں بچوں کے والدین کے ساتھ ساتھ شہر بھر کے سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافتی اورسماجی شخصیت حاجی محمد رمضان نے کہا کہ ماں کی گود بچوں کا پہلا سکول ہے۔والدین اپنے بچوں کی بہتر تعلیمی کارکردگی کیلیے اساتزہ اکرام سے گہرا رابطہ رکھیں تو بچوں کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے ،علم حاصل کرنا ہر مسلمان عورت اور مرد کا فریضہ ہے۔ اس تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کرکے ناظرین سے داد تحسین وصول کی اور مختلف طلبہ و طالبات نے تقاریر کے ساتھ حاضرین کے دلوں کو گرمایا۔ اس کے علاوہ بچوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ترجمانی کرتے ہوئے ڈاکٹر، انجینئر، پائلٹ، پوسٹ مین، وکیل ، ڈرائیور ، ٹیچر، کسان اور مزدور کا روپ دھار کر کردار ادا کیا اور داد تحسین وصول کی۔ ننھے منے بچوں نے فینسی ڈریس شو میں علاقائی اور جدید فینسی لباس پہن کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ پرگرام کے اختتام پر ڈائریکٹرسکول محمد عبداللہ بھٹی ،سماجی رہنما سردار نور احمد ڈوگر،کونسلر ملک عمران حیات ،سینئیر صضحافی سید بابر مشہدی نے اعلٰی کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔ ۔سکول کی مجموعی کارکردگی دیکھنے پر ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ’’بسم اللہ یونیک سکول ‘‘ علاقہ کا بہترین سکول ہے جو بچوں کے پوشیدہ جوہر کی آبیاری کرتا ہے۔مہمانوں نے اچھی کارکردگی دکھانے پر سکول کی پرنسپل سفینہ عبداللہ اور اساتذہ کرام و انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا

یہ بھی پڑھیں  یو ایس اوپن ویمنز ٹائٹل، ثانیہ مرزا نےدوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker