شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو: پاکستانی نثراد برطانوی شہری کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ

بھائی پھیرو: پاکستانی نثراد برطانوی شہری کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) پاکستانی نثراد برطانوی شہری کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ ۔جعلی اشٹام کر کے فراڈیا گرو ہ نے ستر کنال اراضی فروخت کردی۔ساٹھ سال سے برطانیہ میں مقیم خاندان در بدر کے دھکے کھانے پر موجود تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ۔ ملزمان رو پوش۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کا شہری خالد جاوید محموداپنے خاندان کے ساتھ ساٹھ سال سے برطانیہ میں مقیم ہے اور وہاں اپنا کاروبار کر رکھا ہے انکے آباو اجداد کی زرعی زمین114کنال بھائی پھیرو شہر میں واقع ہے پاکستانی نثرادخالد جاوید محمودنے تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں ایک FIRدرج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان محمد عرفان، عبد اللطیف ،محمد عباس اور محمد سلیم نے جعل سازی اور دھوکہ دہی سے انکی ستر کنال اراضی کا ایک جعلی اشٹام تیار کر کے انکی زمین کا سودا 9800000اٹھانوے لاکھ روپے میں کر دیا اور دھوکہ دہی اور فراڈ کر کے اس پر دس لاکھ روپے ٹوکن بھی وصو ل کر لیا ۔فراڈ کا پتا چلنے پر برطانیہ میں مقیم خاندان پاکستان آ گیا ہے اور اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کے بارے مختلف اداروں کے درمیان در بدر کے دھکے کھا رہا ہے ایف آئی آر میں اپیل کی گئی ہے کہ فراڈیا گروہ سے جعلی اشٹام برآمد کر کے انہیں انصاف مہیا کیا جائے اور فراڈیوں کو گرفتار کر کے سخت ترین سزا دی جائے

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب نے یمن میں انسانی بنیادوں پر 5 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا