تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:مقامی روزنامہ کے ایڈیٹر کو قتل کر دینے کی دھمکیاں

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ مقامی روزنامہ کے ایڈیٹر کو قتل کر دینے کی دھمکیاں ۔ پریس کلب بھائی پھیرو ، پتوکی اور سرائے مغل کے اجلاسوں میں دھمکیوں کی شدید مذمت اور پولیس سے کارروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی روزنامہ کے ایڈیٹر مشتاق رانا کو فون پر کسی جان سے مار دینے اور قتل کر دینے کی دھمکیاں دی گئیں ۔ جس پر انہوں نے متعلقہ پولیس کو کارروائی کرنے کے لئے درخواست دی اس واقعہ پر پریس کلب سرائے کا اجلاس زیر صدارت عباس ظہیر ، پتوکی کا اجلاس زیر صدارت تنویر اسلم خاں اور بھائی پھیرو کا اجلاس حاجی محمد رمضان کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ تینوں پریس کلبوں نے اپنی علیحدہ علیحدہ قراد دادوں میں مقامی روزنامہ کے ایڈیٹر مشتاق رانا کو جان سے مار دینے کی دھمکیوں کی شدید مذمت کی اور اعلیٰ حکام سے اس کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا انہوں نے آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کا نوٹس لے کرفوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے ، ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ایڈیٹر کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ قرار داد میں یہ بھی کہا گیا کہ صحافی حضرات کو دھمکیاں دینا روز کا معمول بن چکا ہے ۔اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافیوں پر پُر تشدد قاتلانہ حملے کر کے انہیں سچ لکھنے سے روکا جاتا ہے مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی صحافیوں کو تحفظ دینے کی بجائے قاتلوں اور غنڈوں کو تحفظ دیتے ہیں ۔ ان پریس کلبوں نے دھکمی دی کہ اگر مشتاق رانا کے ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو وہ لاہور آکرپولیس دفاتر کے باہر شدید احتجاج کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker