تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل کو بھائی پھیرو سے ملانے والادوسو فٹ کا شیر شاہ سوری روڈ سکڑ کو پندرہ سے بیس فٹ باقی رہ گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) سرائے مغل کو بھائی پھیرو سے ملانے والادوسو فٹ کا شیر شاہ سوری روڈ سکڑ کو پندرہ سے بیس فٹ باقی رہ گیا ۔بااثر افراد نے شیرشاہ سوری روڈکے سرکاری رقبہ پر قبضہ کرکے کروڑوں ہڑپ کر لیے تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو سے سرائے مغل جانے والی سڑک جو شیر شاہ سوری المعروف ککھاں والی سڑک کے نام سے جانی جاتی ہے یہ سڑک کاغزات مال کی پیمائش کے مطابق دو سو فٹ چوڑی ہے ۔مگر اب اس سڑک پر بااثر افراد نے تجاوزات بنا کر اس سڑک کو سکیڑ کر بیس فٹ کر دیا ہے۔روڈ کے سکڑنے کی وجہ سے اکثر اوقات بلوکی اور سرائے مغل میں ٹریفک جام رہتی ہے جس کی وجہ سے لوگ پریشانی کا شکار ہوتے ہیں جبکہ دوسری جانب لوگوں نے سڑک کے دونوں اطراف سے سرکاری زمین کو کٹائی کر کے اپنے زرعی رقبہ میں شامل کر رکھا ہے۔کسان بورڈ سرائے مغل کے رہنما عبدالناصراوراہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پر زور اپیل کی ہے کہ ملک بھر کی طرح شیر شاہ سوری روڈ پر بننے والی ناجائز تجاوزات کو فل فور ہٹایا جائے اور زمینداروں کے قبضہ سے سٹرک کے رقبہ کو بھی واگزار کروا کر شجر کاری مہم میں شامل کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: پراپرٹی ڈیلروں کا تھانہ سٹی کے باہربھتہ خوروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker