تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:نئےSHOنےتعیناتی کےپہلے ہی دن چوری کامال لیجانےوالے گینگ کاایک ملزم گرفتارا

پھول نگر ﴿نمائندہ خصوصی ﴾ تھانہ صدر کے نئے ایس ایچ او نے تعیناتی کے پہلے ہی دن ٹرک پر چوری کا مال لیجانے والے گینگ کا ایک ملزم پکڑ کر قیمتی بیل بر آمد کر لیا۔مزید مویشی برآمد ہونے کے انکشافات۔تفصیلات کے مطابق کافی عرصہ سے بغیر ایس ایچ او کے چلنے والے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں گزشتہ روز نئے ایس ایچ اوانسپکٹر نصراللہ بھٹی کو تعینات کیا گیا تعیناتی کے پہلے ہی دن گزشتہ رات ایس ایچ او نے ہمراہی پولیس ملازمین کے ساتھ دیناتھ کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا کہ ایک مشکوک ٹرک نمبر 2135 کو روکا۔تلاشی پر اس سے چوری کا قیمتی بیل بر آمد ہوا پولیس نے ٹرک ڈکیٹ گینگ کے ایک ملزم محمد اشرف کو پکڑ کر ٹرک قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مزید انکشافات کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button