علاقائی

پھولنگر:بارش سے گلی کوچے دلدل میں تبدیل،پھولنگر’’ دلدل نگر‘‘ میں تبدیل،سوکھی فصلیں لہلہانے لگی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾بارش سے بھائی پھیرو کے گلی کوچے دلدل میں تبدیل ۔ پھولنگر ’’ دلدل نگر‘‘ میں تبدیل ۔ سوکھی فصلیں لہلہانے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کی بارش سے بھائی پھیرو کے گلی محلے دلدل بن گئے ، شہر کی سڑکیں جو پہلے ہی کھنڈرات بن گئیں تھیں ، بارش کے پانی سے دریا کا منظر پیش کرنے لگیں ۔ بھائی پھیرو جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر دائود پرویز مغل اور سماجی رہنما مقبول کمبوہ نے کہا ہے کہ بلدیہ کا عملہ صفائی اور کروڑوں روپے کا سیوریج کا سسٹم ناکام ہو چکا ہے ۔ حکمران اور اعلیٰ حکام شہر کی حالت زار پر رحم فرمائیں اور صفائی کو بہتر بنائیں ۔ دوسری طرف کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان کا کہنا ہے کہ بارش سے فصلوں کو بہت فائدہ ہو گا ۔ کیونکہ نہروں کی بندش ، خشک سالی ، اور بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بند ٹیوب ویلوں کی وجہ سے فصلیں سوکھ رہی تھیں ۔ مگر اب گندم سمیت تمام فصلوں کی جان میں جان آجائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:حاجی رمضان کا بلیرچک36 میں والہانہ استقبال،منوں پتیاں نچھاور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker