تازہ ترینعلاقائی

پھول نگر:مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک

پھول نگر ﴿نمائندہ خصوصی ﴾مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک۔روڈ ایکسیڈنٹ میں ٹرک ڈرائیور اور دریا میں نہانے کیلیے جانے والے دو دوست ڈوب کر ہلاک۔ایک نوجوان اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا،پورے گائوں میں کہرام ،ماں باپ پر غشی کے دورے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کامونگل کے درجنوں دوست گرمی اور حبس سے بچنے کیلیے نزدیک گزرنے والے دریائے راوی میں نہانے کیلیے گئے ۔نہاتے نہاتے دونوجوانوں گیارہ سالہ رانا قیصر اور چودہ سالہ رانا گلزیب گہرے پانی میں چلے گئے ۔دیکھتے ہی دیکھتے دریائے راوی کی ظالم نہروں نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا اوروہ اپنے دوستوں کی نظروں کے سامنے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ڈوبنے والا رانا گلزیب اپنے بد قسمت والد راناانتظار کا اکلوتا بیٹا بتایا جاتا ہے ۔باقی دوست اپنے دو دوستوں کی وفات پر ماتم کناں کنارے پر بیٹھ کر رونے لگے۔پتہ چلنے پر ورثا رانا محفوظ ،رانا افتخار اور دیگر فورن غوطہ خوروں کو لیکر موقع پر پہنچے اور بڑی مشکل سے اپنے جگر گوشوں کی دونوں لاشوں کو تلاش کر کے روتے پیٹتے گھر لے آئے۔دوسرے روڈ ایکسیڈنٹ میںپل پرناواں کے قریب ملتاں روڈ پر مزدا ٹرک نمبر LXC1690  اور ٹرالر نمبر ELX456کی ٹکر سے مزدا ڈرائیور شبیر احمد ہلاک ہوگیا۔پولیس تھانہ سٹی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:دو تیز رفتار کاروں نے دو راہ گیر وں کو کچل کر ہلاک کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker