تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ٹیکسٹائیل مل کاآفیسرموٹرسائیکل پھسل جانےسےہلاک،بیوی شدید زخمی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾نواحی ٹیکسٹائیل مل کا آفیسر موٹر سائیکل پھسل جانے سے ہلاک،بیوی شدید زخمی جبکہ دو بچے معجزانہ طور پر بچ رہے ۔مقامی اخبار کے ایڈیٹر،صحافیوں،مل مزدوروں کی طرف سے حادثہ پر اظہار افسوس اور مغفرت کی دعا۔تفصیلات کے مطابق نواحی چنیوٹ ٹیکسٹائیل مل کا آفیسر محمد خالد اپنے بیوی بچوں سمیت موٹر سائیکل پر کھنڈا موڑجا رہا کہ راستے میں اچانک موٹر سائیکل پھسل جانے سے حادثہ کا شکار ہوگیااورموقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اسکی بیوی شدید زخمی ہوگئی ،جبکہ پانچ سالہ بیٹااور تین سالہ بیٹی معجزانہ طور پر بچ گئے۔بیوی کو قریبی ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔متوفی کی لاش کو اسکے آبائی ضلع بھکر لیجاکر سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ مل میں متوفی کے قریبی دوست اور ایک مقامی اخبار کے ایڈیٹر لیاقت علی پانداکے گھر مرحوم کیلے دعائے مغفرت کی گئی جس میں صحافیوں،مل ملازمین اور عوام نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  سٹس ریٹائرڈ سردار رضا نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker