تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ادھارلی گئی رقم واپس دینے کے بہانے دوست کوقتل کردیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾  سرائے مغل ۔ادھار لی گئی رقم واپس دینے کے بہانے فون پر دوست کو باہر بلاکر تین ساتھیوں کی مدد سے قتل کر دیا۔ملزم موقع سے فرار۔مقتول کی دو کمسن بیٹیاں،ایک بیٹا اور بیوی میت پر رو رو کر بے حال۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں پڈھانہ چک 45میں محمد نعیم نے کچھ رقم ادھار کے طور پراپنے دوست نعیم عرف ٹلی کو دے رکھی تھی۔کچھ عرصہ قبل واپس مانگنے پر دونوں دوستوںمیں تلخ کلامی ہوگئی ۔گزشتہ رات نعیم ٹلی نے فون کر کے اپنے دوست محمد نعیم کو رقم واپس کرنے کے بہانے نزدیکی دربار پر بلایااور وہاں پر اپنے تین نامعلوم مسلح ساتھیوں کے مدد سے فائر مار کر قتل کر کے لاش کو ویرانے میںچھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مقتول کی بیوی نورین بی بی کی درخواست پر تھانہ سرائے مغل پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔مقتول کی دو کمسن بیٹیاں ،ایک بیٹااور اسکی جواں سالہ بیوی لاش کو دیکھ دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی:آئی اور ایچ کی گرین بیلٹ میں آپریشن ، بارہ سو کنال اراضی وا گزار،دو ہزار گھر اور جھونپڑے مسمار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker