تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: مین بازاراورملتان روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ بھائی پھیرو مین بازار اور ملتان روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار ۔ عورتوں ، بچوں کا بازار سے اور ٹریفک کا ملتان روڈسے گذرنا عذاب بن گیا ۔ ۔شہری حلقوں کی اعلی حکام سے تجاوزات ختم کرانے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو مین بازار میںدکاندار اپنی دکانوں کا سامان بازار کے وسط تک لے آتے  ہیں جس سے بازار کا تصور ختم ہو چکا ہے ۔ بعض قبضہ گروپ سرکاری جگہوں پر پھٹے لگواکر ان سے ہزاروں روپے ماہانہ بھتہ وصول کر تے ہیں۔بھیڑ اور تنگ بازار میں اوباش نوجوان عورتوں سے چھیر چھاڑ اور بد تمیزی کرتے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں دفعہ لڑائی جگھڑے بھی ہوئے ہیں اور کئی قتل بھی ہوئے ہیں ۔ کروڑوں روپے سے بننے والی ملتان روڈ پر ریڑھی بانوں ،رکشہ والوں،خوانچہ فروشوں ،ٹیکسی کاروں ،ٹرکوں،بسوں،ویگنوں،اور تھڑا لگا کر سامان فروخت کرنے والوں نے قبضہ کر کے سڑک سے ٹریفک کا گزرنا ناممکن بنا دیا ہے ۔ملتان روڈشہریوں کی مخالفت پر عوامی سماجی تنطیموں کے رہنمائوںاحمد جمال،زین العابدین اور دیگرنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور دیگر احکام اعلیٰ کو علیحدہ علیحدہ دی جانے والی درخواستوں میں پر زور مطابہ کیا ہے کہ مین بازار، دیگر مارکیٹوں اور ملتا ن روڈسے نا جائز تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور ایڈمنسٹیٹڑ سب تحصیل بھائی پھیرو کو حکم دیا جائے کہ مین بازار میں خریدداری کرنے کے لئے آہنی سگنل لگائے جائیں تاکہ دکاندار اپنی حدود میں رہہ سکیں ۔اور ملتان روڈ سے بسوں،رکشوں،کاروں،ٹرکوں کے اڈے ختم کر کے ٹریفک کا گزرنا آسان بنا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا:ریجن میں ٹیکس کنندگان کی تعدادسولہ ہزار667سے بڑھ کر32ہزار345تک پہنچی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker