شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو: سٹی پولیس کے علاقے میں روڈ ڈکیٹی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں

بھائی پھیرو: سٹی پولیس کے علاقے میں روڈ ڈکیٹی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾  بھائی پھیرو سٹی پولیس کے علاقے میں روڈ ڈکیٹی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں۔ ،، عید ناکہ ،،کے قریب ڈاکوئوں نے بھی عید ناکہ لگا کر لاکھوں روپے کا سوترسے بھرامزدا ٹرک ڈرائیور سمیت اغوا کر لیا۔ڈرائیور کو تشدد کانشانہ بنا کر پھینک دیا اور ٹرک لیکر فرار۔تفصیلات کے مطابق ڈرائیور اسد کھرڑیانوالا ضلع فیصل آباد سے اپنے ٹرک نمبر 678CMNپر سوتر دھاگہ لاد کر لاہور جا رہا تھا۔جب وہ بھائی پھیرو کے قریب سے گزرنے والی نیازبیگ نہر کے پل پرناواں کے قریب پہنچا تو وہاں پر چار مسلح نامعلوم ڈاکو سڑک پر رکاوٹیںکھڑی کرکے ،، عید ناکہ،، لگا کر گاڑیوں کو لوٹ رہے تھے۔ڈاکوئوں نے ڈرائیور اسد کو گن پوائینٹ پر روکا اور بھرے ٹرک سمیت اغوا کر کے تھوڑی دور لیجاکر ڈرائیور کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کرنیچے پھینک دیا اور لاکھوں روپے کا ٹرک اور دھاگہ لیکر فرار ہو گئے۔ڈرائیور نے بڑی مشکل سے ہاتھ کھوکر قریب لگے تھانہ سٹی پولیس کے ،،عید ناکہ،،پر آکر پولیس کو واقع بتایا ۔چند دن قبل بھی روڈ ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو ایک کار چھین لے گئے تھے۔روڈ ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عوام عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں شام کے بعد سڑکیں سنسان ہو جاتی ہیں۔جبکہ سٹی پولیس امن عامہ برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔۔عوامی حلقوں نے آر پی او شیخوپورہ سے اپیل کی ہے اس تھانہ کی کرپٹ پولیس کو تبدیل کرکے کوئی دیانتدار افسر تعینات کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان سے امریکی سفارتخانے کے 4 کنٹینرز کابل پہنچ گئے