تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:محکمہ سوئی گیس کی ٹاسک فورس نے گیس چوری کرنے والی2فیکٹریوں کورنگےہاتھوں پکڑلیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾محکمہ سوئی گیس کی ٹاسک فورس نے چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کی سوئی گیس چوری کرنے والی دو فیکٹریوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کر ا دیا ۔ ٹاسک فورس نے پہلے بھی اس علاقے میں محکمہ سوئی گیس کے ملازمین کی ملی بھگت سے بااثر افراد کے سی این جی اسٹیشنوں ، اور غیر قانونی لگے سینکڑوں کنکشنوں کو کروڑوں روپے کی سی این چوری کرتے ہوئے پکڑ کر مقدمات درج کرائے مگر با اثر ملزمان ہر بار قانون کے شکنجے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس کی ٹاسک فورس کی ٹیم میں شامل افسران محمد امین خاں ، ذوہیب زیدی ، فرید خاں نے دیگر عملے کے ہمراہ نواحی گائوں جمبر کلاں کے نزدیک واقع ایک پیپر مل اورایک ڈائینگ انڈسٹری پر چھاپہ مارا تودونوں فیکٹری مالکان نے اپنے ملازمین کئ ذریعے سوئی گیس کی اٹھ انچ قطرکے مین لائن پائپ سے دو دو اینچ قطرکے تین تین پائپ لگا رکھے تھے اور بغیر میٹر کے کروڑوں روپے کی گیس چوری کر رہے تھے ۔ اس سے قبل بھی محکمہ سوئی گیس کے بعض ملازمین کی ملی بھگت سے بھائی پھیرو کے علاقے سے کئی با اثر افراد کے سی این جی اسٹیشنوں ، فیکٹریوں اور دیہات میں لگے غیر قانونی کنکشنوں سے کروڑوں روپے کی سوئی گیس چوری کرنے والوں کو پکڑا تو سی این جی اسٹیشن کے ایک با ثرمالک اور موضع بگھیانہ کلاں کے دیہاتیوں نے ٹیم پر حمہ آ ور ہو کر محکمہ سوئی گیس کے افسران اور عملہ کی خوب دھنائی کی ۔ ان واقعات کے کئی مقدمات تھانہ پتوکی اور تھانہ بھائی پھیرو میں درج ہوئے مگر با اثر گیس چور اپنے اثر و رسوخ سے ہر بار بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے رہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس علاقے میں گیس چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کا از خود نوٹس لے کر غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائیں اور گیس چوری رکوا کر ملک کے خزانہ کو نا قابل تلافی نقصان پہنچانے والوں کو سخت ترین سزا دلوائیں

یہ بھی پڑھیں  پی ڈی ایم نے لاہور میں رنگ جما لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker